عامر خان نے سائونڈ انجینئر کی جان بچا لی

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے فلم دنگل کے سائونڈ انجینئر کی جان بچاکر ثابت کر دیا کہ وہ صرف فلموں کے ہی نہیں بلکہ اصل زندگی کے بھی ہیرو ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دنگل کے سائونڈ انجینئر شاجیت کوئری کو فالج کے حملے کے باعث ممبئی کے ایک ہسپتال لے جایا گیا ، تاہم ڈاکٹرز نہ ہونے اور ہسپتال کے عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے شاجیت کا علاج شروع نہ کیا جاسکا۔ بعد ازاں شاجیت کے گھر والوں نے اداکار عامر خان سے رابطہ کیا اور ان سے مدد کی درخواست کی۔ عامر خان یہ خبر سن کر آدھی رات کو ہسپتال پہنچ گئے اور وہاں سے شاجیت کو ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا اور مریض کے گھر والوں کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ہسپتال منتقل ہونے کے بعد شاجیت کی حالت بہتر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟