21 جولائی 2019
تازہ ترین
عامر خان تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے پر امید

عامر خان تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے پر امید

پاکستانی نږاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں۔ پاکستانی نږاد برطانوی باکسرعامر خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے لئے کام کرنا میرا مشن ہے،عامر خان اکیڈمی کے عثمان خان کی فائٹ دیکھنے دبئی جائوں گا، عثمان وزیر کو ویزہ ملنے کی وجہ سے فائٹ دبئی میں تین مئی کو ہوگی۔  انہوںنے کہا کہ میرے پاس تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا بہترین موقع ہے، ناقابل شکست ٹیرنس کرافورڈ کے خلاف جیت کے لئے پر امید ہوں،  مقابلے کے لئے اگلے ہفتے انگلینڈ سے نیویارک جائوں گا۔ واضح رہے عامر خان اور امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے درمیان 20 اپریل کو فائٹ ہو گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟