09 اپریل 2020
تازہ ترین
عامر خان اور امیتابھ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ

عامر خان اور امیتابھ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ

بالی ووڈ کئی فلم  ٹھگس آف ہندوستان میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ نظر آئیں گے، جب کہ دوسری جانب  اداکارہ فاطمہ ثنائ شیخ نے فلمٴٴٹھگس آف ہندوستانٴٴمیں کام کرنے کی تردید کردی۔ بھارتی فلمٴٴدنگلٴٴسے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی اداکارہ فاطمہ ثنائ  شیخ نے فلمٴٴٹھگس آف ہندوستانٴٴمیں کام کرنے کی تردید کی ہے۔فاطمہ نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہے، اطلاعات کے مطابق اداکار عامر خان کی سفارش پر اس فلم میں فاطمہ کو لے لیا گیا ہے لیکن فاطمہ نے ان تمام اطلاعوں کی تردید کر دی۔فاطمہ کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی، لیکن اگر ہوئی تو وہ ضرور کام کرنا چاہے گی۔ انھوں نے کہا کہ انہوں نے دنگل کے بعد سے کوئی نئی فلم سائن نہیں کی ہے۔ فلمٴٴٹھگس آف ہندوستانٴٴکی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن اورعامر خان شامل ہیں۔ دونوں پہلی بار ایک فلم میں کام کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟