14 نومبر 2018
تازہ ترین
عامر خان، امیتابھ کے سامنے  نروس ہو گئے

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ جب وہ پہلی بار فلم کے سیٹ پر امیتابھ بچن سے ملے تو سکرپٹ کی لائنیں بھی بھول گئے تھے۔ ایک تقریب کے دوران عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کے ساتھ کام کرکے ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا خواب پورا ہوگیا ہو۔ عامر خان او ر امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ فلم ٹھگ آف ہندوستان میں کام کر رہے ہیں، شوٹنگ کی ریہرسل کے پہلے دن کو یاد کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ جب ہم پہلی بار ایک ساتھ بیٹھ کر اپنی لائنیں پڑھ رہے تھے تو میں بہت نروس ہوگیا تھا۔ ان کے سامنے بیٹھ کر میں ٹھیک سے کچھ بول ہی نہیں سکا، یہاں تک کہ مجھے سکرپٹ کی لائنیں بھی یاد نہیں رہیں۔ واضح رہے کہ ٹھگ آف ہندوستان  میں امیتابھ بچن اور عامر خان کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں ، فلم رواں سال 7 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟