20 نومبر 2018
تازہ ترین
عامرلیاقت نظر انداز کیے جانے پر پی ٹی آئی سے ناراض

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی جماعت پر کراچی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا دیا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے عشائیے میں نہ بلانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کراچی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے واٹس ایپ گروپ سے باہر نکل گئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ایم پی ایز اور ایم این ایز نے عامر لیاقت کا معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھجوانے پر زور دیا ہے۔ واٹس ایپ گروپ چھوڑنے سے پہلے عامر لیاقت نے کہا کہ شور مچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور کرتا ہوں تو موبائل نمبر بھی ملتا ہے، مجھے ہر اجلاس میں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ عامر لیاقت نے سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے اب بھی بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سے خراب نہ کریں، اگر اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر مسائل پیدا ہوں گے، گورنر صاحب نے تقریبِ حلف برداری میں تو بلایا لیکن عشائیے میں کیوں نہیں بلایا۔ ذرائع کے مطابق گورنر عمران اسماعیل کے عشائیے میں تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی مدعو کیا گیا تھا مگر عامر لیاقت کو نہیں بلایا گیا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟