22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
عامر پاک بھارت بہتر تعلقات کے خواہاں

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی  لاہور میں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں  زائرین  میں لنگر بھی تقسیم کیا ۔ دربار سے روانگی کے  وقت  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عامر خان  نے کہا ہے کہ اسپورٹس سے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔باکسنگ رنگ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو یکجا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاک بھارت تعلقات میں امن کے سفیر کا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ رمضان کے بعد باکسنگ کے حوالے سے بڑا اعلان کرونگا  اپنی اگلی فائٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اب ستمبر کے مہینے میں مقابلہ کرونگا خیال رہے کہ عامر خان کو مئی 2016 میں امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والی فائٹ میں میکسکو کے باکسر کنیلو الواریز نے ناک آئوٹ  کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ باکسنگ رنگ سے دور تھے۔تاہم گزشتہ ماہ انہوں نے دو سال بعد باکسنگ رنگ میں واپسی کی اور کینیڈا سے تعلق رکھنے والے حریف فل لو گریشو کو صرف 39 سیکنڈز میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔واضح رہے کہ معروف عالمی باکسر عامر خان نے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ٴٴسپر باکسنگ لیگٴٴ کے نام سے پاکستان کی پہلی باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟