22 ستمبر 2018
تازہ ترین
عالیہ بھٹ اقربا پروری پر بول پڑیں

 بالی وڈ کی خوربرو اداکارہ عالیہ بھٹ بھی آخر کار بالی وڈ میں اقربا پروری سے متعلق بول پڑیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں سب سے زیادہ بالی وڈ میں فنکاروں کی جانب سے بات ہوئی تو وہ اقربا پروری پرتھی، جس پر اداکاروں نے اپنی رائے دہی اور اب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی اس متعلق بول ہی پڑی ہیں۔ عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اقربا پروری سے متعلق کسی بھی اداکار یا فنکار کا دفاع کرنا بے معنی ہے کیونکہ بالی وڈ جیسی انڈسٹری میں اقربا پروری موجود ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کچھ اداکاروں کے لئے یہ جذباتی بحث ہوجاتی ہے جب انہیں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا اور اگر یہ ہی سب میرے ساتھ بھی ہو تو یقینی طور پر میرا دل بھی بری طرح ٹوٹے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ اقربا پروری ہر جگہ موجود ہے، بس کسی کے لئے اس کا اچھا یا برا وقت بھی بہت معنی رکھتا ہے، فلم انڈسٹری میں آپ کو لوگوں کو محظوظ کرنا ہوتا ہے جو اپنے آپ میں مشکل کام ہے، ایک اچھا دکھنے والا اداکار اکثر پیچھے رہ جاتا ہے اور کبھی کبھی ایک عام سا دکھنے والا اداکار اپنی بہترین اداکاری سے آگے نکل جاتا ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟