18 اگست 2019
تازہ ترین
عالمی ٹی20کپ میں شرکت کے لئے قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو ویزے جاری

عالمی ٹی20کپ میں شرکت کے لئے قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو ویزے جاری

 بھارتی وزارت داخلہ کی کلےئرنس کے بعد انڈےن ہائی کمشنر نے عالمی ٹی20کپ مےں شرکت کے لئے قومی بلائنڈ کھلاڑےوں کو وےزے جاری کر دےئے۔اےونٹ مےںشرکت کے لئے قومی ٹےم28جنوری کو بھارت رونہ ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کپ کی افتتاحی تقریب 29 جنوری کو بھارت مےں ہوگی جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ 30 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکم فروری کو مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں پاکستان مجموعی طور پر 9 میچ کھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کپ مےں 20 رکنی قومی ٹےم  پاکستان کی نما ئندگی کرےں گے۔ جس مےں17کھلاڑی اور3افےشلز شامل ہےں۔ایونٹ کےلئے کھلاڑےوں میں بی ون میں عامر اشفاق ٴ ریاست خان ٴ محمد ایازٴ ساجد نوازٴ ظفر اقبالٴ ادریس سلیم شامل ہیںٴ بی ٹو کیٹیگری میں بدرمنیرٴ انیس جاویدٴ نثار علی ٟوکٹ کیپرٞٴ ایوب خان اور مطیع اللہ جبکہ بی تھری کیٹیگری میں محمد جمیل ٟکپتانٞ محمد اکرم ٴ ثنائ اللہ ٴ محسن خان ٴ محمد اعجاز اور اسرار الحسن شامل ہیں۔ آفیشلز میں عبدالرزاق کوچٴ حبیب اللہ منیجر اور طاہر محمود بٹ بطور ٹرینر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟