22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
عالمی مارکیٹ ، سونے اور خام تیل میں فروخت کا رجحان

عالمی مارکیٹ ، سونے اور خام تیل میں فروخت کا رجحان

امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل میں فروخت کا رجحان غالب رہا۔ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 32 ڈالر کم ہو 1226 ڈالر ہوگئی، ہفتے کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت 70 سینٹ کم ہوکر 53 ڈالر 33 سینٹ ہوگئی۔ عالمی سطح پر سونے اور خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ یلن کے عندیہ کو قرار دیا جارہا ہے۔ یلن نے بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح فیڈ کے ہدف میں رہنے کی صورت میں شرح سود بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔ فیڈ شرح سود کا تعین مارچ کے اختتام پر کرے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟