21 ستمبر 2018
تازہ ترین
عالمی شہرت یافتہ گلوکارمہدی حسن کوگوگل کا خراج تحسین  

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن اور ویب سروس گوگل نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خوبصورت ڈوڈل تیار کیا ہے۔ استاد مہدی حسن خان نے اپنی پوری زندگی میں 50 ہزار سے زائد گیت، نغمے اور غزلیں گائی ہیں جو بہت مشہور ہوئیں اور انہوں نے کئی عشروں تک پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے اپنے بہترین گیت اور نغمے پیش کیے جو آج بھی مقبول ہیں۔ ان کے گائے ہوئے ملی نغمے پاکستان سے ان کی محبت کو ظاہر کرتے ہیں اور اب بھی اہلِ پاکستان کے دلوں کو ایک نیا احساس دیتے ہیں۔  مہدی حسن خان 18 جولائی 1927 کو غیرمنقسم ہندوستان کے ایک ضلعے جھنجنو میں پیدا ہوئے۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم انہوں نے استاد عظیم خان اور استاد اسماعیل خان سے حاصل کی جو راگ دھروپد پر مبنی تھی تاہم باقاعدہ گانے اور غزل سے قبل انہوں نے کئی برس تک صرف کلاسیکی موسیقی پر ریاض کیا اور راگ پر مہارت حاصل کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟