21 اپریل 2021
تازہ ترین
عالمی بینک کاپاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

عالمی بینک کاپاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

عالمی بینک نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک  کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں امریکا میں ورلڈ بینک کے نمائندے اور پاکستانی ٹیم کے سربراہ سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے وفد نے حکومت پاکستان کی موجودہ معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو ملک میں جاری منصوبوں میں مالی معاونتکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کی کمی نہیں آنے دے گا، عالمی بینک مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کے وفد کی پیشکش کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے آئیڈیل ملک بن چکا ہے، جب کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سےخوشحالی اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟