21 نومبر 2018
تازہ ترین
عافیہ صدیقی کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگلے ہفتے عافیہ صدیقی کی بہن سے ملاقات ہو گی جس میں اس معاملے پر گفتگو کی جائے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں جو قانونی مدد ہو سکے گی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کے 100 روزہ پلان پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے 100 دن کابینہ ارکان اور کارکنان کے لئے ٹارگٹ تھا، اس عرصے میں ٹارگٹ پورے نہیں ہوئے تو معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تعلقات میں بہتری کے لیے امن کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار تھے لیکن ہمارے پڑوسی ملک نے بات چیت کا ایک بہترین موقع گنوا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے انتخابات تک مذاکرات میں کوئی پیش رفت دکھائی نہيں دیتی۔قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکا سے بات ہوئی ہے البتہ ان کی رہائی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم کے دورۂ چین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نےچینی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کیا، دورے سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے بعد دوسری عالمی رپورٹ ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو کالے قوانین کی نشاندہی کی ہے، رپورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی تجویز دی گئی ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟