22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
عاطف نے بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑ دی

نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقد ہونے والی یوم آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر خاموشی توڑ دی۔  رواں ہفتے کی ابتدا میں امریکی شہر نیویارک میں یوم آزادی پریڈ کااہتمام کیا گیا ، جس میں عاطف اسلم نے بھارتی گانا گا کر پاکستانیوں کے جذبات مجروح کئے تھے۔ یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی پریڈ میں بھارتی گانا گانے پر لوگ طیش میں آگئے اور عاطف اسلم کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہونے کے بعد بالآخر عاطف اسلم نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے  نیور گیو اپ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں خود سے نفرت کرنے والوں سے محبت کرتا ہوں، یہ اللہ ہی کی ذات ہے جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے عزت نہ دے، پاکستانی جھنڈا میری پہچان ہے اور میرے مداح جانتے ہیں کہ میں اپنے جھنڈے کی کتنی عزت کرتا ہوں۔ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ میرے خلاف کسی بھی پروپیگنڈا سے کس طرح نمٹا جاتا ہے ۔ عاطف اسلم نے کہا کہ امید ہے نیا پاکستان لوگوں کو یہ باور کرانے میں مدد کرے گا کہ دوسروں کی عزت کرنی چاہئے، خاص طور پر ان لوگوں کی جو روزانہ اپنے ملک کو دنیا بھر میں فخر محسوس کرانے کے لئے کڑی محنت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ عاطف اسلم نے ٹویٹر پر بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے یہی بات لکھی بیشک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے، سبز جھنڈا میری پہچان ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟