26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 عاطف میاں کی اقتصادی مشاورت کونسل کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ

حکومت نے اقتصادی مشاورت کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری  نے کہا کہ  حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے، حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی عاطف میاں سے متعلق سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی ہونے کا کہا گیا جس پر وہ رضا مند ہوگئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عاطف میاں کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔  یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے احمدیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورت کونسل میں شامل کیا گیا تھا ، جس پر بعض سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟