20 نومبر 2018
تازہ ترین
عاطف میاں کو ہٹانے پر  مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن مستعفی

عاطف میاں کے استعفے کے معاملے پر اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن عمران رسول نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ ماہر معاشیات عمران رسول نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  آج صبح بوجھل دل کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دیا ہے، جن حالات کے باعث عاطف دبائو کا شکار ہوئے وہ ان میں سے ایک ہیں جن پر میں اتفاق نہیں کرتا، مذہب کی بنیاد پر فیصلہ کرنا میرے اصول سے باہر ہے اور ان قواعد سے بھی جو میں اپنے بچوں کو سکھاتا ہوں۔ عمران رسول نے کہا کہ کونسل چھوڑنے کے باوجود پاکستان کے لئے کام کرتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کے استعفے پر مشاورتی کونسل کے رکن عاصم اعجاز خواجہ بھی احتجاجاً مستعفی ہو گئے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟