17 نومبر 2018
تازہ ترین
عاطف اسلم کا ڈیمز فنڈ میں25لاکھ  کا عطیہ

 معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ میں 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کے حوالے کیا۔ چیف جسٹس نے ڈیمز کے لیے رقم فراہم کرنے پر عاطف اسلم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف شخصیات کی جانب سے ڈیمز فنڈ میں رقومات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ہی آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے بھی ڈیمز فنڈ میں اپنا حصہ شامل کرتے ہوئے 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟