21 ستمبر 2018
تازہ ترین
طیفا ان ٹربل نے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

گلوکار و اداکار علی ظفر اور مایا علی کی فلم طیفا ان ٹربل نے چوتھے ہفتے میں بھی سارے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 20 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنی والی فلم طیفا ان ٹربل نے ریلیز کے ساتھ ہی کئی ریکارڈز اپنے نام کئے۔  فلم مداحوں کو ایسی بھائی کہ کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی کمائی کے ریکارڈز بنا رہی ہے۔ فلم نے چوتھے ویک اینڈ پر ریکارڈ 2 کروڑ 50 لاکھ کے لگ بھگ بزنس کیا  اور فلم کی ملک بھر میں مجموعی کمائی 27 کروڑ تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں اب تک کوئی ہالی وڈ یا بالی وڈ کی فلم بھی چوتھے ویک اینڈ پر اتنا بزنس نہیں کر سکی  جو کہ پاکستانی باکس آفس پر ایک منفرد ریکارڈ ہے۔  علی ظفر کی فلم کا ایک اور منفرد ریکارڈ پاکستان میں مسلسل 24 دن 50 لاکھ سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی نان ہالیڈے فلم کا بھی ہے۔ جیو فلمز، لائٹ اینگل پروڈکشنز، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز نے طیفا کے دیوانوں کا ریکارڈ بنانے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ طیفا اور طیفا کے دیوانے اس فلم کو پاکستان کی سب سے کامیاب فلم کا اعزاز بھی دلوائیں گے۔ فلم کی میوزک اور گانے بھی یو ٹیوب پر مقبول ترین فلمی گانوں کے ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ طیفا ان ٹربل میں علی طفر اور مایا علی کے علاوہ جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے بھی اہم کردار کیا ، جبکہ فلم کو احسن رحیم نے ڈائریکٹ کیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟