25 ستمبر 2018
تازہ ترین
طویل پروازوں میں مسافروں کیلئے ڈبل بیڈ کی سہولت

دنیا کی مختلف ایئرلائنز طویل مسافت کی پروازو ں کیلئے اب اپنے مسافروں کو ڈبل بیڈ سویٹس کی سہولتیں بھی فراہم کرنے لگی ہیں۔ طویل پروازوں میں نہ صرف مسافروں کے پائوں سوج جاتے ہیں بلکہ وہ سخت بے آرامی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں اکانومی کلاس کو بھی بہتر بنایا گیا ، تاہم بزنس کلاس میں ایسے مسافروں کو جن کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار ڈالر وصول کیا جاتا ہے، انہیں ڈبل بیڈ کی سہولت دی جارہی ہے اس کے علاوہ ان کے لئے پرائیویٹ باتھ روم بھی بنائے گئے ہیں اور ملاقاتوں کیلئے لائونجز بھی ہیں۔ اس قسم کا انتظام 6ایئرلائنز نے کیا ۔ مسافروں کیلئے خصوصی مینو تیار کئے جاتے ہیں جبکہ ان کے سامان رکھنے کیلئے بڑی جگہ دی جاتی ہے۔ کنتاس میں 40کلو سامان لیجانے کی اجازت ہے لیکن اگر آپ  مستقل اسی ایئرلائنز سے پرواز کرتے ہیں تو 60کلو تک وزن لے جاسکتے ہیں۔ وہاں  بھی خصوصی کلاس کے مسافروں کو اسی طرح کی سہولتیں ملتی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟