عمران کا ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر  طاہر القادری سڑکوں پر آئے تو ہم بھی ساتھ ہوں گے، شہباز شریف اور رانا ثنا کے خلاف دہشت گردی کا کیس ہونا چاہئے،  سانحہ ماڈل ٹائون میں خواتین اور نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں،  عابد شیر علی کے والد نے کہا رانا ثنا نے 18 قتل کئے ہیں،  شہباز شریف اور رانا ثنا کو فوری استعفیٰ دینا چاہئے، احسن اقبال معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں،  احسن اقبال نے کہا تھا کہ تین گھنٹے میں فیض آباد صاف کرادوں گا،  پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا اڈیالہ جیل بھجوائوں گا،  بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے امریکہ نے اسرائیل کو تحفہ دیا،  اسرائیلی دارالحکومت کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر افسوس ہے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان نہیں سمجھتے۔ انسداد دہشت عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے  کہا کہ فلسطینیوں کو ظلم کا نشانہ  بنایا گیا۔ مسلمانوں کی طرف سے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔ فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ  اور لوگوں کو شہید کیا گیا۔  پاکستان میں صاف و شفاف انتخابات کے لئے احتجاج کیا۔ شہباز شریف  اور رانا ثنا  کے خلاف دہشت گردی کے کیس ہونا چاہئے۔ طاہر القادری سڑکوں پر آئے تو ہم بھی ساتھ ہوں گے۔  عوام بھی گھروں سے باہر نکلیں تاکہ ان کو سزائیں ہوں۔ تمام مسلم ممالک  کو ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے زاہد نے ایوان میں کہا کہ کوئی ترمیم نہیں ہوئی۔ پارلیمنٹ کرپٹ شخص کو بچانے کے لئے لگی ہوئی تھی۔  آصف زرداری نے جس طرح ڈانس کیا انہیں مزید پر فارمنس دینی چاہئے۔ نجفی رپورٹ میں شہباز شریف کا جھوٹ سامنے آیا ہمارے وزیراعظم  کو ترک وزیراعظم کی طرح کھڑا ہونا چاہئے۔  عابد شیر علی کے والد نے کہا  رانا ثنا  نے اٹھارہ قتل کئے ہیں۔  پرامن احتجاج اور دہشت گردی  میں فرق ہے۔  نہتے لوگوں کو دن دیہاڑ ے قتل کر دینا اصلی دہشت گردی ہے۔