23 ستمبر 2018
تازہ ترین
طالبعلموں کا یونیورسٹی سے محبت کا انوکھا انداز

چین میں طالب علموں نے اپنی درسگاہ سے محبت اور عقیدت کا خوبصورت انداز اپناتے ہوئے کیمپس کی داخلی سرنگ کو رنگین جھلملاتی روشنیوں سے سجا دیا۔ رپورٹ کے مطابق چین کی ژینگ ژو یونیورسٹی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر طالبعلموں نے درسگاہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار منفرد انداز میں کیا۔ طلبا نے کیمپس کی داخلی سرنگ کو رنگین روشنیوں سے سجا دیا ،جس کے بعد سرنگ جھلملاتی رینبو کا منظر پیش کرنے لگی۔50 ہزار سے زائد بلب سے بنی سرنگ میں رنگ و روشنی کی برسات ہونے لگی۔ یونیورسٹی کے طلبا اور عام افراد اس خوبصورت موقع سے بے حد لطف اندوز ہوئے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟