17 دسمبر 2018
تازہ ترین
 پاکستان امریکہ سے تعاون پر تیار

پاکستان نے امریکی قیادت کی معاونت کرتے ہوئے افغان طالبان اور کابل کے درمیان باہمی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہامی بھرلی۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ امریکا کے بعد دونوں ممالک  نے خطے میں امن وامان قائم کرنے اوردہشت گردوں کیخلاف مل کر کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکا نے پاکستان کے تحفظات کو حل کرنے اور بھارت کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کرنے اوردونوں ممالک کے درمیان مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہامی بھری ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے دورہ امریکہ کے دوران اہم قیادت سے ملاقاتیں کی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ امریکہ کے دوران اس بات پر اتفا ق کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرکے خطے سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کریں گے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟