16 نومبر 2018
صدی کا طویل ترین چاند گرہن

رواں صدی کا سب سے طویل چاند گرہن آج ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز آج شب10 بج کر 15 منٹ پر شروع ہو گا، پاکستان بھر میں چاند گرہن دکھائی دے گا جبکہ یورپ، ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا، سائوتھ امریکا، پیسفک، انڈین اوشین، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا میں بھی دکھائی دے گا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق ہفتہ 28 جولائی کو رات 12 بج کر 30 منٹ پر چاند جزوی گرہن کی زد میں ہو گا جبکہ رات ایک بج کر 22 منٹ پر مکمل اور انتہائی نمایاں چاند گرہن ہو گا، 21 ویں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا اختتام صبح 4 بج کر 29 منٹ پر ہو گا، چاند گرہن کا شروعات سے اختتام تک دورانیہ 103 منٹ پر محیط ہوگا، چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ6گھنٹے ایک منٹ کے لگ بھگ ہو گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟