صدر کی عمران اسماعیل کو گورنر سندھ  تعینات کرنے کی منظوری

 تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو باضابطہ طور پر گورنر سندھ مقرر کر دیا گیا  نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ  تعینات کرنے کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ ڈویژن نے نئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی عہدے پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، عمران اسماعیل بحیثیت گورنر سندھ 27اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوگی اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔ عمران اسماعیل نے گورنر سندھ تقرری پر اللہ تعالیٰ، اہل خانہ اور پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھروسہ کرنے پر ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے سندھ کے لئے خصوصی فنڈز لوں گا   سندھ کی ترقی میری ترجیح ہوگی  اس لیے مسائل کے حل کے لیے وفاق اور صوبے میں پل کا کردار ادا کروں گا ، سندھ کے عوام مجھے اپنے درمیان پائیں گے جب کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لےکر چلنا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ عمران اسماعیل سندھ کے 33ویں گورنر ہوں گے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟