13 نومبر 2018
تازہ ترین
صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب

صدر مملکت کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق  صدر پاکستان کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف نے صدر کے لیے عارف علوی کو امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی اور ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا جس کا شیڈول الیکشن کمیشن پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟