25 ستمبر 2018
تازہ ترین
صدارتی فٹبال کپ ،  کے  الیکٹرک نے  پی آئی اے کو شکست دے دی

، ٹیم کو خسارے  میں جاتا دیکھ کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیم کے معروف کھلاڑی عیسیٰ خان کو گرائونڈ میں اُتارا گیا ،عیسیٰ خان نے گرائونڈ میں اُترتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے میچ میں جان ڈال دی عیسیٰ خان کے خوبصورت پاس پر کھیل کے 72ویں منٹ پر کے الیکٹرک کے اسٹرائیکر کلیم اللہ نے گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کردیا، دونوں ٹیمیں کھیل میں جارحانہ موڈ میں نظر آئی ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا جس کے نتیجے میں کھیل کے 85ویں منٹ پر کے الیکٹرک کی ٹیم کو پنالٹی کک آلاٹ کی گئی جس پر کے الیکٹرک کے کھلاڑی محمد رسول نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کہ کھیل کے اختتام تک جاری رہا اس طرح کے الیکٹرک کی ٹیم فتح کے ساتھ گرائونڈ سے باہر آئی دوسرے میچ میں سوئی سدرن گیس کی ٹیم نے مد مقابل ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم پاکستان نیوی کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0سے زیر کر دیا فاتح ٹیم سوئی سدرن گیس کی جانب سے دونوں گول محمد لعل نے سکور کئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟