15 نومبر 2019
تازہ ترین
 صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار  

 صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار  

اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے صدارتی حکم کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔نائنتھ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز کا کہنا ہے کہ وہ لوئرکورٹ کی جانب سے کیے گئے صدارتی حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکتی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ان ممالک سے دہشت گردی کے خطرے کے بارے میں ثبوت ناکافی ہیں۔اس فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل کا اظہار ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے کہ 'آپ کو عدالت میں ملیں گے۔ قوم کی سلامتی داؤ پر ہے۔ علاوہ ازیںامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد سے ٹیلی ٘فون پر گفتگو کی،اور مشرق وسطی کی صورتحال ، یمن میں ہونے والی خانہ جنگی اور شامی بحران  بارے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔ بعد ازیں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ  سے بھی طویل گفتگو کرے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  کہ امریکا چین سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ صدور نے ایک دوسرے کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟