20 ستمبر 2018
تازہ ترین
صدارتی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل، پولنگ سٹیشن قائم

الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے۔ صدارتی انتخاب کے لیے کل ہونے والی پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان متعلقہ اسمبلیوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر درج ہے۔  صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس رسردار محمد رضا صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سر انجام دیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟