15 نومبر 2018
صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صدر مملکت ممنون حسین آئندہ ماہ اپنے منصب سے سبکدوش ہورہے ہیں جس کے باعث نئے صدر کے انتخاب کے لئے 4 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔  صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے فارم رجسٹرار آفس سے وصول کئے جاسکتے ہیں۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے۔ حیدر آباد کے رہائشی غیور محمد نے صدارتی الیکشن کے لئے رجسٹرار آفس سے فارم حاصل کیا ۔ صدارتی الیکشن کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 4 ستمبر کو طلب کیا گیا ، جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاق کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر کے لئے امیدوار نامزد کردیا ، جبکہ پیپلزپارٹی نے اعتزازاحسن کو امیدوار نامزد کیا ، تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟