صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کی رازداری بارے اہم ہدایات

صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ کی رازداری بارے اہم ہدایات

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر سردار محمد رضا نے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کی رازداری برقرار رکھنے سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی سختی سے ممانعت ہے اور بیلٹ پیپر دکھانا جرم ہے جس کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔ سردار محمد رضا کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق کیمرا یا کوئی تصویر کھینچنے والی ڈیوائس پولنگ اسٹیشن کے اندر لانا منع ہے جب کہ انہوں نے اراکین کو ہدایت کی کہ ووٹ ڈالتے وقت رازداری ہر صورت برقرار رکھیں۔ صدارتی انتخاب کے لیے تحریک انصاف  ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور 4 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے درمیان مقابلہ ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟