22 ستمبر 2018
تازہ ترین
صدارتی امیدوار کیلئے اعتزاز کا نام فواد چودھری نے پیش کیا،خورشید شاہ

 پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کا نام سب سے پہلے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے پیش کیا، قائد ایوان کے الیکشن کے دن فواد اسمبلی ایوان میں راجہ پرویز اشرف اور مجھ سے ملے ، فواد چودھری نے مشترکہ، غیر متنازع اور صدر کے شایان امیدوار لانے کی تجویز دی،  میں نے فواد چوہدری سے کہا کہ بہت اچھی تجویز ہے آپ بتائیں کس کو نامزد کیا جائے، آپ کسی سیاست دان کا نام تجویز کریں ہم بات کر لیتے ہیں،   فواد چودھری نے ثانیہ نشتر اور میں نے آصف زرداری کا نام دیا مگر اتفاق نہ ہوا،  راجا پرویز اشرف کو گواہ بنایا گیا اور اپنی پارٹیوں کو راضی کرنے پر اتفاق کیا،  فواد چودھری نے کہا اعتزاز احسن کا نام بہتر رہے گا، خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتظار کرتی رہی فواد چودھری واپس نہ آئے، خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے مجھے صدارتی امیدوار کی پیشکش کی ، میں نے اعتزاز کا نام دیا، آصف زرداری، میری اور اعتزاز احسن کی 50 منٹ ملاقات ہوئی، اعتزاز نے کہا ایک شرط پر امیدوار بننے کو تیار ہوں نہ کاغذ واپس لوں گا نہ دستبردار ہوں گا، آصف زرداری نے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا  اور کہا ڈن، یہ آصف زرداری کا وعدہ ہے۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار سے متعلق خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہوا،  عارف علوی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ، ان کی جیت یقینی ہے، اعتزاز احسن سے درخواست ہے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل نہ ہوں، عارف علوی بڑی اکثریت سے انتخاب جیتنے کے لئے تیار ہیں ، انہوں نے کہا کہ کسی امیدوار سے عارف علوی کی کامیابی پر فرق نہیں پڑے گا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟