16 نومبر 2018
 صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

 صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کے جمع کروائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے۔ دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے نامزدگی فارم درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیے۔ حزب اختلاف کی 5 جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ان کے تجویز کنندہ اور دیگر چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوئے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد مولانا فضل الرحمان کے بھی نامزدگی فارم درست قرار دیے گئے۔ صدارتی امیدواروں میں تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور حزب اختلاف کی دیگر جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟