24 مئی 2019
تازہ ترین
شین واٹسن نے محمد حسنین کو خطرہ قرار دیدیا

شین واٹسن نے محمد حسنین کو خطرہ قرار دیدیا

آسٹریلوی آل رائونڈر نے کہا ہے کہ یو اے ای میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوران نوجوان پیسر کا سامنا کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو مشکل پیش آئے گی۔  ایک انٹرویو میں شین واٹسن نے کہا کہ کبھی کسی بائولر کو 18 سال کی عمر میں اتنی برق رفتار گیندیں کرتے نہیں دیکھا، حسنین کا لینتھ پر کنٹرول اور سوئنگ بھی حیران کن ہے، پیس میں بڑی مہارت سے تبدیلی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمر اکمل جیسے میچ ونر کی پاکستانی سکواڈ میں واپسی بھی خوش آئند ہے، میرے لئے بڑی حیران کن بات ہے کہ کسی کی فٹنس اس کی مہارت کی راہ میں رکاوٹ بن جائے، عمر اکمل وکٹوں کے درمیان تیزی سے دوڑ سکتے ہیں، مشکل وقت میں رنز بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی دور میں آسٹریلیا میں بھی فٹنس پر زیادہ ہی توجہ دی گئی تھی،  جبکہ کرکٹ میں صلاحیت کی خاص اہمیت ہے، اس کھیل میں ورلڈ کلاس مہارت رکھنے والے زیادہ لوگ نہیں ہیں، اگر ہیں تو ان کو فٹنس ٹیسٹ یا تیز دوڑ کے معاملات میں الجھانے کے بجائے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے، عمر اکمل کو بھی ایکشن میں نظر آنے کا موقع دینا بہتر ہو گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟