14 نومبر 2018
تازہ ترین
شیخ رشید کا کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کا اصل مسئلہ مسافر نہیں فریٹ ہے، اللہ نے مدد کی تو ایک سال میں لوگ کہیں گے ریلوے واقعی کھڑی ہوگئی۔ شیخ رشید نے سعد رفیق کے دور کے کنٹریکٹ افسران کو فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے تک بھاری تنخواہوں والے کنٹریکٹ ملازمین خود چلے جائیں، کنٹریکٹ افسر ایک ہفتے میں استعفیٰ دے دیں،  جبکہ 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں ایسا فیصلہ ہو جو درمیانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ 55 انجنوں کا نیب کا کیس ہے، نیب میں ریلوے کے 8 کیسز زیر سماعت ہیں اور ہم مزید 4 بھجوا رہے ہیں، شالیمار ہسپتال کا کیس نیب کو بھجوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر مانیٹرنگ کے لئے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں اور ریلوے کی زمین کے ریکارڈ کے لئے ڈائریکٹر کو خط لکھوایا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟