24 اپریل 2019
تازہ ترین
شیخوپورہ، پولیس وین الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق

شیخوپورہ، پولیس وین الٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق

شیخوپورہ میں تھانہ گلبرگ لاہور کی پولیس وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زیر حراست ملزم اور 4 اہلکار شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ گلبرگ لاہور کے پولیس اہلکار لیہ میں چھاپہ مارنے کے بعد امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد لاہور لارہے تھے کہ شیخوپورہ میں بھکھی کے قریب پولیس وین ٹائرپھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں 2 پولیس اہلکار مجاہد اور کوثر جاں بحق اور 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ زیرحراست ملزم بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ اور پھروہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر جنرل اور میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟