15 نومبر 2018
شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی؛ 9 دہشت گرد ہلاک اور5 فرار

سی ٹی ٹی نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے علاقے خیرو دی ملیاں کے قریب کارروائی کی تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 5 فرار ہوگئے۔ سی ٹی دی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارود، 4 کلاشنکوف، 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا جب کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟