22 نومبر 2018
تازہ ترین
شیائومی می رائوٹر 4قیو لانچ

شیائومی کمپنی کی جانب سے نیا وائی فائی رائوٹر می 4 قیو متعارف کرا دیا گیا۔ رائوٹر میں 3 اومنی ڈائریکشنل انٹینے دیئے گئے ہیں جن کی بینڈ ودتھ 450 ایم بی فی سیکنڈ ہے۔ رائوٹر میں قالکوم پروسیسر ، 64 ایم بی ریم اور 16 ایم بی نور فلیش سٹوریج دیا گیا۔ ڈیوائس میمو ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور یہ سنگل بینڈ وائی فائی کو سپورٹ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ رائوٹر کو شیائومی کے سمارٹ ہوم ڈیوائسز کے ساتھ بھی منسلک کیا جا سکتا ہے ۔ ڈیوائس کی قیمت 89 یان ہے اور اسے کمپنی کی آفیشل سائٹ پر فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟