شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ

 وفاقی حکومت کی جانب سے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اس کی حتمی منظوری بھی دے دی۔ ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کو وزیرمملکت داخلہ بنانے کا نوٹیفیکشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزارت داخلہ کے تمام امور دیکھنے کی ہدایت کردی۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟