24 ستمبر 2018
تازہ ترین
شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ، نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختوان خوا کے حلقہ این اے 32 کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔  تقریب حلف برداری میں سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32 کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟