19 جنوری 2019
تازہ ترین
شہد کی مکھیوں سے چہرہ ڈھکنے کا مظاہرہ

 شہد کی مکھیوں اور انکے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن اس تصویر میں نظر آنیوالے اس نوجوان کی ہمت کی داد دینا پڑے گی ،جس نے اپنا چہرہ ڈھک کر خوف کو شکست دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق درجنوں نہیں بلکہ ہزاروں شہد کی مکھیوں سے طویل دورانیے تک اپنا چہر ہ ڈھک کر نوجوان نے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا، بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نیچر نامی نوجوان نے دنیا کو حیران کرنے کی ٹھانی اور اپنے چہرے پر 60 ہزار شہد کی مکھیاں 4گھنٹے تک کچھ اس انداز میں بٹھا لیں کہ اسکا پورا چہرہ اور سر شہد کی مکھیوں سے ڈھک گیا جبکہ اس دوران جانباز سانس روکے بالکل سیدھا بیٹھا رہا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟