26 اپریل 2019
تازہ ترین
شہد کھانسی دور کرنے کا بہترین علاج

شہد کھانسی دور کرنے کا بہترین علاج

کھانسی ایک عام مسئلہ ہے جو بچوں اور بڑوں کو یکساں متاثر کرتا ہے۔ کھانسی کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں  کامن کولڈ ، الرجی ، فلو ، وائرل انفیکشن ،  سموکنگ ، ٹی بی ، دمہ ، پھیپھڑوں کا سرطان  اورماحولیاتی وجوہات شامل ہیں۔ شدید کھانسی کی صورت میں فوراً  ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہے تاہم موسمی اثرات کے سبب ہلکی کھانسی کی صورت میں با اثر قدرتی نسخے موجود ہیں جو کھانسی سے آرام دلانے میں مفید ثابت ہوتے ہیں ۔ شہد کھانسی اور بلغم دور کرنے کے لئے بہترین قدرتی علاج ہے ۔ یہ اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی آکسیڈنٹس اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کی خصوصیات کا حامل ہے ۔ سینے کے انفیکشن اور کھانسی کے علاج کے لئے شہد  آزمودہ اور بااثر دوا ہے ۔ ادرک کھانسی میں آرام فراہم کرنے والی ایک اور قدرتی دوا ہے۔  یہ اینٹی انفلامیٹری ، اینٹی بیکٹیریل ، اینٹی وائرل  اور کھانسی کو دبا دینے کی خصوصیات سے بھرپور ہے ۔ یہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر  صحت و تندرستی فراہم کرتا ہے ۔ نمک کے پانی کے غرارے کھانسی ، گلے کی خراش اور بلغم  سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتے ہیں۔ نیم گرم  نمکین پانی سینے میں جمے بلغم کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے اور گلے کی تکلیف میں آرام پہنچاتا ہے ۔ تلسی کھانسی کے سیرپ اور ادویات کا اہم جزو ہے ۔ یہ کھانسی سمیت بہت سی بیماریوں مثلاً  معدے میں درد ،  سردرد ، ورم ، ملیریا اور امراض قلب  کے علاج میں مفید ثابت ہوتا ہے ۔ تلسی کے پتوں سے حاصل ہونے والا تیل درد اور دمہ دور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟