17 دسمبر 2018
تازہ ترین
زرداری اورنیازی مل کربھی ہم پرنہیں بھاری، شہبازشریف


  صدرمسلم لیگ ن  شہباز شریف نے کہا  ہے کہ آصف زرداری اورعمران خان نیازی مل کر بھی ہم پر بھاری نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ن  کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ یہ لمحہ میری زندگی کا بہت اہم لیکن مشکل مرحلہ ہے، مجھ سمیت پارٹی کا کوئی بھی رکن نوازشریف کی جگہ نہیں لے سکتا، نوازشریف کل بھی ہمارے قائد تھے، ہیں اوررہیں گے۔ پاکستان بھرکے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نوازشریف جیسا قائد نصیب ہوا اورنواز شریف  قوم کے وہ رہنما ہیں جنہیں قائد اعظم کا سیاسی وارث قراردیا جا چکا ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن قائد اعظم اور علامہ اقبال کی وارث جماعت ہے، میں نے تیس سال سے زائد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کی، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیربنانے والے قائد نے امریکا کے پانچ ارب ڈالرکو ٹھکرادیا، ایٹمی دھماکوں سے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف نے ملکی مفاد کو ترجیح دی اور نواز شریف کو بانی پاکستان کے بعد نواز کو مدبر تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے، دنیا جانتی ہے کہ ہمارے لیڈر نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی لیکن میرا دل کہتا ہے نوازشریف کو انصاف ضرور ملے گا، وہ دن ضرورآئے گا جب نوازشریف کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پربڑا دھوکا اورفراڈ ہوا۔علاوہ ازیں وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن  کی صدارت کے لئے شہبازشریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذا ت نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جبکہ شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندگان نے دستخط کئے جن میں فاروق حیدر، طاہرہ اورنگزیب، سیال خان ناصر اور کھیل داس کوہستانی شامل ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟