22 اگست 2019
تازہ ترین
شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ تحریک انصاف کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔ عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟