24 ستمبر 2018
تازہ ترین
شوپیاں، بھارتی  دہشتگردی، مزید 5 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مبینہ مقابلے میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نوجوانوں کو شوپیاں کے گائوں کلورا میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ دوسری جانب بھارت مخالف مظاہرے کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 20 کشمیری شہری زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال ذرائع کے مطابق 20 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا، جن میں سے 5 کو خصوصی طبی امداد کے لئے سری نگر کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک کو کندھے پر گولی لگی جبکہ دیگر 4 پیلٹ گن کا نشانہ بنے۔ قابض انتظامیہ نے ضلع شوپیاں میں موبائل فون سروس بھی بند کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز بھی ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو محاصرے کے دوران شہید کر دیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید جبکہ 310 کو زخمی کیا، جن پر پیلٹ،گولیوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں حریت رہنمائوں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ بھی کیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟