15 نومبر 2018
شوبز شخصیات کے جشن آزادی منانے کے انداز

 ملک بھر میں 71 واں جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر عام لوگوں کے ساتھ شوبز سٹارز بھی اپنے انداز میں آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹویٹر پر پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا  کہ خدا اس عظیم زمین اور یہاں کے بے مثال لوگوں کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔ گلوکار فرحان سعید نے بھی تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بہت عرصے بعد یہ میری زندگی کا خوشیوں بھرا جشن آزادی ہے، مجھے یقین ہے پاکستان اپنی قسمت بدلنے کے کنارے پر ہے۔ حمزہ علی عباسی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ نئے پاکستان میں جشن آزادی مبارک، پاکستان ہمیشہ زندہ باد، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا  کہ فضل الرحمٰن کے علاوہ تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک۔ اداکارہ ماورہ حسین نے لکھا  کہ نئے پاکستان کو جشن آزادی مبارک، یہ جشن کچھ اور ہی ہے، آج ہمارے مادر وطن کی سالگرہ ہے، مجھے اپنے ملک سے بے حد پیار ہے۔ اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ جھنڈا پکڑے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے اور ملک کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔ اداکار فیصل قریشی نے جشن آزادی کے موقع پر پودے لگاتے ہوئے ٹویٹر پر تصویر شیئر کی اور پاکستان کو ہرا بھرا رکھنے کا پیغام دیا۔ اداکار فہد مصطفی نے  پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور یوم آزادی کی مبارک باد دی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟