15 نومبر 2018
 شنگھائی تعاون تنظیم کی امن مشقیں ، پاک بھارت  فو جی دستے شریک

شنگھائی تعاون تنظیم کے بینرتلے روس میں امن مشقیں جاری ہیں جس میں پاکستان اور بھات کے فو جی  دستے شریک ہیں ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے بینرتلے روس میں جاری امن مشقوں میں پاکستانی دستہ80جوانوں پرمشتمل ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تقریباً200فوجی شریک ہیں اور امن مشقوں میں چین کے دستے کی تعداد 600 سے زائدہے۔پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے بینرتلے روس میں امن مشقیں جاری ہیں جس میں پاکستان اور بھات کے دستے شریک ہیں ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے بینرتلے روس میں جاری امن مشقوں میں پاکستانی دستہ80جوانوں پرمشتمل ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تقریباً200فوجی شریک ہیں۔اس طرح مشقوں میں مجموعی طورپر8رکن ممالک کے3ہزارفوجی شریک ہیں۔واضح رہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک روس، جمہوریہ کرغیزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے فوجی دستے بھی مشقوں میں حصہ لیں گے، امن مشقیں ایس سی او کے چین میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے تین ماہ بعد منعقد ہو رہی ہیں۔ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ اور انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ مشقیں 10 روز جاری رہیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟