22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
شناخی کارڈ پر لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، طلال چودھری

شناخی کارڈ پر لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، طلال چودھری

مسلم لیگ ٟنٞ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا، بلاول بھٹو چوہدری نثار پر اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے والد کی کرپشن کو سب کے سامنے عیاں کرتے ہیں۔ اتوار کے روز بلاول بھٹو زرداری کی حکومت پر تنقید کے رد عمل میں طلال چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری خود انسان کے بچے بنیں یہ جعلی بھٹو ہے شناختی کارڈ پر بھٹو لکھوانے سے کوئی بھٹو نہیں بن جاتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چوہدری نثار پر اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے والد آصف زرداری کی کرپشن سب کے سامنے عیاں کرتے ہیں۔  یہ جیسی زبان ہماری قیادت کے خلاف استعمال کرینگے ہم ویسی ہی زبان میں ان کو جواب دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ اپنے شہیدوں کے جسم کے ٹکڑوں کو نہیں سنبھال سکے سندھ کو کیا سنبھالیں گے اور پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پورے ملک اور سندھ میں دہشتگردی میں 80فیصد کمی آئی ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟