19 جنوری 2019
تازہ ترین
 شملہ مرچ سے چہرے کی جھریوں کا خاتمہ

خوبصورت نظر آنا ہر انسان کی فطری خواہش ہوتی ہے۔ خواتین کو ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہئیں، جو ان کے حسن اور خوبصورتی کو مزید نکھار سکتی ہیں۔  غذائوں کا چہرے کو خوبصورت اور شاداب بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ شملہ مرچ میں وٹامن سی اور فولاد کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ، جو چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ خاص طور پر آنکھوں کے قریب پڑی جھریاں آہستہ آہستہ غائب ہوجاتی ہیں۔ اس میں وٹامن بی2اور فولیٹ بھی شامل ہوتا ہے، لہٰذا یہ  ڈپریشن کو بھی دور کرتی ہے۔ شملہ مرچ میں موجود کیمیکل خاص طور پر بیٹا کیروٹین ،اینٹی آکسیڈنٹ کا کام دیتا ہے اور جلد کو سوزش، جلن اور سوجن سے بچاتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟