16 دسمبر 2018
تازہ ترین
شمسی پینلز سے لیس الیکٹر ک کار تیار

 جرمن سائنسدانوں نے  تقریباً مکمل طور پر شمسی پینلز سے لیس الیکٹرک کار تیار کرلی ۔ کار کے  ڈیش بورڈ پر ایک خاص قسم کی سکرین لگی ہوئی ہے ، جو گردو غبار سے محفوظ رکھتی ہے۔ اسے تیار کرنے والوں نے اسکا نام سیون رکھا ہے اور یہ آئندہ سال کے آخر تک بازار میں آ جائیگی۔ بازار میں آنے کے بعد اس کی قیمت 16000یورو تک ہوگی۔ یہ مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار ہے،  تاہم اس کا وینٹی لیشن سسٹم انتہائی جدید اور موثر ہے۔ اس کی تیاری کا سہرا سونو موٹرز نامی کمپنی کے سر ہے جو میونخ میں قائم ہے۔ و جرمنی نے 2020 تک اپنی سڑکوں پر کم سے کم 10لاکھ الیکٹرک کاریں متعارف کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس کار میں پاور سپورٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے، تاکہ راستہ طے کرتے ہوئے اس کی چارج شدہ بیٹری ختم نہ ہوسکے۔ اسے آسانی سے ری چارج کیا جاسکتا ہے اور اس کا تمام سسٹم گاڑی کے اندر موجود ہے۔ واضح ہو کہ سونو موٹرز 2016 میں قائم ہوئی اور اسی دن سے یہ نت نئی کاریں تیار کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟