16 نومبر 2018
شمالی کوریا  کاایٹمی پروگرام جاری،اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ  کا کہناہے کہ   شمالی کوریا امریکا کے ساتھ معاہدے کے باوجود ایٹمی پروگرام پر کام کررہاہے۔ یواین کی اس رپورٹ پر امریکا نے تشویش کا اظہار کیاہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہناہے کہ پیانگ یانگ کو سنگاپور میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی خفیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی کوریانے اپنے ایٹمی عزائم نہیں چھوڑے۔ پیانگ یانگ یورینیم اور پلوٹینیم افزدوہ کرنے کے ساتھ نئے بحری میزائلوں پر بھی کام کررہاہے۔اس سے پہلے سنگاپور میں امریکی وزیر خارجہ نے شمالی کورین ہم منصب سے ملاقات کی اور ایٹمی پروگرام اور میزائل بنانے کے پر امریکی تشویش سے آگاہ کیا۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری ینگ ہو نے اقتصادی پابندیوں اور امریکی اقدامات کو تشویش ناک قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا ٹرمپ اور کِم جونگ اْن کے درمیان سربراہی اجلاس میں کیے گئے وعدے پرسختی سے قائم ہے۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خطرناک بات یہ ہے کہ امریکا کے اندر سے ایسا باتیں بار بار سامنے آتی ہیں جو ان کے صدر کے ارادوں سے بہت دور  ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟