21 نومبر 2018
تازہ ترین
شمالی کوریا وعدوں کی پاسداری کریگا،امریکا

امریکہ نے شمالی کوریا کیجانب سے  اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار کے وعددوں کی پاسداری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے پیانگ یانگ کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے پر  زور دیا جائیگا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان ہیدرناورت نے صحافیوں کےساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خارجہ اس امکان کو کھلا رکھے ہوئے کہ وزیر خارجہ مائیک پومیو رواں ہفتے کے آخر میں سنگاپور میں  آسیان اجلاس کے دوران شمالی کوریا حکام سے ملاقات کریں تاہم اس ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ  قوی امید ہے کہ شمالی کوریا جوہرری گروپرام سے دستبرداری کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری کریگا تاہم آسیان اجلاس کے دوران پیانگ یانگ کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کیلئے بھی زور دیاجائیگا انہوں نے کہا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کے غیر قانونی پروکیورمنٹ کے دائرہ کار پر تشویش ہے اور اجلاس کے دوران  یہ ایشو بھی زیر بحث ہے


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟